شراب شہد کی (بھی) ہوتی ہے اور اسی کو تبع کہتے ہیں اور معن نے کہا کہ میں نے مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فقاع کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب نشہ نہ لائے تو کوئی مضائقہ نہیں اور ابن در اور دی نے کہا کہ ہم نے لوگوں سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نشہ نہ لائے تو کوئی حرج نہیں ۔
راوی: محمد بن ابی بکرمقدمی , یوسف ابومعشر براء , سعید بن عبیداللہ , بکر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَهُوَ حَرَامٌ
عبداللہ بن یوسف، مالک ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بتع کے (شہد کی شراب) متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر پینے کی چیز جو نشہ لائے وہ حرام ہے۔
Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle was asked about Al-Bit. He said, "All drinks that intoxicate are unlawful (to drink.)