قربانی کا گوشت کس قدر کھایا جائے اور کس قدر جمع کیا جاسکتا ہے
راوی: محمد بن عبد الرحیم , یعقوب بن ابراہیم بن سعد , ابن شہاب کے برادرزادہ ابن شہاب , سالم عبد اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُوا مِنْ الْأَضَاحِيِّ ثَلَاثًا وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَأْکُلُ بِالزَّيْتِ حِينَ يَنْفِرُ مِنْ مِنًی مِنْ أَجْلِ لُحُومِ الْهَدْيِ
محمد بن عبد الرحیم، یعقوب بن ابراہیم بن سعد، ابن شہاب کے برادرزادہ ابن شہاب، سالم عبداللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن تک کھاؤ اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب منیٰ سے واپس ہوتے تو قربانی کا گوشت ہونے کے سبب سے (روٹی) روغن زیتون کے ساتھ کھایا کرتے تھے۔
Narrated Salim:
'Abdullah bin 'Umar said, "Allah's Apostle said, "Eat of the meat of sacrifices (of 'Id al Adha) for three days." When 'Abdullah departed from Mina, he used to eat (bread with) oil, lest he should eat of the meat of Hadi (which is regarded as unlawful after the three days of the 'Id).