صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فضائل قرآن ۔ حدیث 55

دل لگنے تک قرآن شریف پڑھنے کا بیان

راوی: عمروبن علی , عبدالرحمن بن مہدی , سلام بن ابی مطیع , ابوعمران جونی , جندب

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ جُنْدَبٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَئُوا الْقُرْآنَ مَا ائْتَلَفَتْ عَلَيْهِ قُلُوبُکُمْ فَإِذَا اخْتَلَفْتُمْ فَقُومُوا عَنْهُ تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ وَلَمْ يَرْفَعْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَأَبَانُ وَقَالَ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا قَوْلَهُ وَقَالَ ابْنُ عَوْنٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ وَجُنْدَبٌ أَصَحُّ وَأَکْثَرُ

عمرو بن علی، عبدالرحمن بن مہدی، سلام بن ابی مطیع، ابوعمران جونی، حضرت جندب کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک تمہارا دل لگا رہے قرآن پڑھتے رہو اور جب دل اچاٹ ہوجائے نہ پڑھو، سلام بی ابی مطیع کی حارث بن عبید اور سعید بن زید نے متابعت کی ہے جو ابوعمران سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے یہ بات جندب سے سنی ہے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول نہیں ہے، ابن عون کہتے ہیں ابوعمران سے روایت ہے جو عبداللہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اس قول کو وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول بیان کرتے ہیں، مگر جندب کی روایت درست وصحیح ہے۔

Narrated Jundub:
The Prophet said, "Recite (and study) the Quran as long as you agree about its interpretation, but when you have any difference of opinion (as regards its interpretation and meaning) then you should stop reciting it (for the time being)'

یہ حدیث شیئر کریں