صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 403

اگلے لوگ اپنے گھروں اور سفر میں کسی قسم کا کھانا اور گوشت وغیرہ ذخیرہ کر کے رکھتے تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے ایک سفرہ (توشہ دان) بنایا تھا

راوی: عبداللہ بن محمد بن سفیان , عمرو , عطاء , جابر

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کُنَّا نَتَزَوَّدُ لُحُومَ الْهَدْيِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَدِينَةِ تَابَعَهُ مُحَمَّدٌ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ قُلْتُ لِعَطَائٍ أَقَالَ حَتَّی جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لَا

عبداللہ بن محمد بن سفیان، عمرو، عطاء، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قربانی کا گوشت مدینہ تک لاتے تھے، محمد نے بواسطہ ابن عینیہ اس کے متابع حدیث روایت کی اور ابن جریج نے بیان کیا کہ میں نے عطاء سے پوچھا کیا انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ ( حَتَّی جِئْنَا الْمَدِينَةَ) انہوں نے کہا کہ نہیں۔

Narrated Jabir:
We used to carry the meat of the Hadis (sacrificed animals) to Medina during the life-time of the Prophet .

یہ حدیث شیئر کریں