صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کھانے کا بیان ۔ حدیث 402

اگلے لوگ اپنے گھروں اور سفر میں کسی قسم کا کھانا اور گوشت وغیرہ ذخیرہ کر کے رکھتے تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے لئے ایک سفرہ (توشہ دان) بنایا تھا

راوی: خلاد بن یحیی , سفیان , عبدالرحمن بن عابس

حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَنَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُؤْکَلَ لُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ قَالَتْ مَا فَعَلَهُ إِلَّا فِي عَامٍ جَاعَ النَّاسُ فِيهِ فَأَرَادَ أَنْ يُطْعِمَ الْغَنِيُّ الْفَقِيرَ وَإِنْ کُنَّا لَنَرْفَعُ الْکُرَاعَ فَنَأْکُلُهُ بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ قِيلَ مَا اضْطَرَّکُمْ إِلَيْهِ فَضَحِکَتْ قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ مَأْدُومٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ وَقَالَ ابْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَابِسٍ بِهَذَا

خلاد بن یحیی، سفیان، عبدالرحمن بن عابس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے صرف اس سال منع فرمایا جس سال لوگ بھوکے تھے تو آپ نے چاہا کہ غنی فقیر کو کھلائیں، ہم اس کو گھر رکھ لیتے تھے اور اس کو پندرہ دن کے بعد کھاتے تھے، کسی نے پوچھا آپ کو اس کی ضرورت کیوں پیش آتی تھی، وہ ہنس پڑیں اور کہا کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی سالن کے ساتھ گیہوں کی روٹی تین دن تک متواتر سیرہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے جاملے اور ابن کثیرنے بیان کیا کہ مجھ سے سفیان نے بواسطہ عبدالرحمن بن عابس اسے بیان کیا۔

Narrated 'Abis:
I asked 'Aisha "Did the Prophet forbid eating the meat of sacrifices offered on 'Id-ul-Adha for more than three days" She said, "The Prophet did not do this except in the year when the people were hungry, so he wanted the rich to feed the poor. But later we used to store even a trotter of a sheep to eat it fifteen days later." She was asked, "What compelled you to do so?" She smiled and said, "The family of Muhammad did not eat to their satisfaction white bread with meat soup for three successive days till he met Allah."

یہ حدیث شیئر کریں