سوگ والی عورت کے سرمہ لگانے کا بیان
راوی: مسدد , بشر , سلمہ بن علقمہ , محمد ابن سیرین رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ نُهِينَا أَنْ نُحِدَّ أَکْثَرَ مِنْ ثَلَاثٍ إِلَّا بِزَوْجٍ
مسدد، بشر، سلمہ بن علقمہ، محمد ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ام عطیہ نے بیان کیا کہ ہمیں منع کیا گیا تین دن سے زیادہ سوگ منائیں، بجز شوہر کے کہ اس پر چار ماہ دس دن تک سوگ منائیں۔
Narrated Um 'Atiyya:
We were forbidden to mourn for more than three days except for a husband.