صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 296

امام کا دولعان کرنے والوں سے کہنا کہ تم میں سے ایک ضرور جھوٹاہے، اس لئے کون توبہ کرتا ہے

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عمرو , سعید بن جبیر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ حَدِيثِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ حِسَابُکُمَا عَلَی اللَّهِ أَحَدُکُمَا کَاذِبٌ لَا سَبِيلَ لَکَ عَلَيْهَا قَالَ مَالِي قَالَ لَا مَالَ لَکَ إِنْ کُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا وَإِنْ کُنْتَ کَذَبْتَ عَلَيْهَا فَذَاکَ أَبْعَدُ لَکَ قَالَ سُفْيَانُ حَفِظْتُهُ مِنْ عَمْرٍو وَقَالَ أَيُّوبُ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَجُلٌ لَاعَنَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ وَفَرَّقَ سُفْيَانُ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی فَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي الْعَجْلَانِ وَقَالَ اللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ فَهَلْ مِنْکُمَا تَائِبٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ سُفْيَانُ حَفِظْتُهُ مِنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ کَمَا أَخْبَرْتُکَ

علی بن عبداللہ ، سفیان، عمرو، سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے لعان کرنے والوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والوں سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لے گا، تم دونوں میں سے ایک جھوٹا ہے، اب تجھے اس عورت پر کوئی اختیار نہیں، اس مرد نے کہا اور میرا مال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تجھ کو مال نہیں ملے گا اس لئے کہ اگر تو سچا ہے تو تو اس عورت کی شرمگاہ سے فائدہ اٹھاچکا ہے اور اگر تو جھوٹا ہے تو تجھے اور بھی اس کا استحقاق نہیں، سفیان کا بیان ہے کہ میں نیاس کو عمرو سے یاد کیا ہے اور ایوب نے کہا کہ میں نے سعید بن جبیر سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لعان کیا تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا اور سفیان نے سبابہ اور درمیانی انگلی کو جدا کرتے ہوئے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عجلان کے ایک مرد و عورت کے درمیان تفریق کردی اور فرمایا کہ اللہ کو معلوم ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے، اس لئے تم میں سے کون توبہ کرتا ہے، تین مرتبہ آپ نے فرمایا اور سفیان نے کہا کہ جیسا میں نے تم سے بیان کیا، اسی طرح میں نے عمرو سے اور ایوب سے محفوظ (یاد) رکھا ہے۔

Narrated Said bin Jubair:
I asked Ibn 'Umar about those who were involved in a case of Lien. He said, "The Prophet said to those who were involved in a case of Lien, 'Your accounts are with Allah. One of you two is a liar, and you (the husband) have no right over her (she is divorced)." The man said, 'What about my property (Mahr) ?' The Prophet said, 'You have no right to get back your property. If you have told the truth about her then your property was for the consummation of your marriage with her; and if you told a lie about her, then you are less rightful to get your property back.' " Sufyan, a sub-narrator said: I learned the Hadith from 'Amr. Narrated Aiyub: I heard Sa'id bin Jubair saying, "I asked Ibn 'Umar, 'If a man (accuses his wife for an illegal sexual intercourse and) carries out the process of Lian (what will happen)?' Ibn 'Umar set two of his fingers apart. (Sufyan set his index finger and middle finger apart.) Ibn 'Umar said, 'The Prophet separated the couple of Bani Al-Ajlan by divorce and said thrice, "Allah knows that one of you two is a liar; so will one of you repent (to Allah)?' "

یہ حدیث شیئر کریں