لعان کرنے والے کو قسم کھلانے کا بیان
راوی: موسی بن اسماعیل , جویریہ , نافع , عبداللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَأَحْلَفَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا
موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ انصار میں سے ایک شخص نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے حلف لیا، پھر ان دونوں کے درمیان تفریق کرادی۔
Narrated 'Abdullah:
An Ansari man accused his wife (of committing illegal sexual intercourse). The Prophet made both of them takes the oath of Lian, and separated them from each other (by divorce).