اللہ کا قول کہ ہم نے قرآن کو نصیحت کے لئے آسان کردیا ہے۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر شخص جس کام کے لئے پیدا کی گیا ہے اس کے لئے وہی آسان کردیا گیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ (میسر) کے معنی ہیں (مہیا) یعنی تیار کیا ہوا، اور مجاہد نے کہا یسرنا القرآن بلسانک کے معنی ہیں کہ ہم نے اس کی قرات تم پر آسان کردی ہے اور مطر وراق نے کہا کہ ولقد یسرنا القرآن للذکر فھل من مدکر کے معنی ہیں کہ کوئی علم کا طلب کرنے والا ہے کہ اس کی مدد کی جائے۔
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , منصور و اعمش , سعد بن عبادہ ابوعبدالرحمن علی
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ سَمِعَا سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ فِي جَنَازَةٍ فَأَخَذَ عُودًا فَجَعَلَ يَنْکُتُ فِي الْأَرْضِ فَقَالَ مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا کُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنْ النَّارِ أَوْ مِنْ الْجَنَّةِ قَالُوا أَلَا نَتَّکِلُ قَالَ اعْمَلُوا فَکُلٌّ مُيَسَّرٌ فَأَمَّا مَنْ أَعْطَی وَاتَّقَی الْآيَةَ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، منصور و اعمش، سعد بن عبادہ ابوعبدالرحمن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ایک جنازہ میں تھے، آپ نے ایک لکڑی لی اور اس سے زمین کریدنے لگے، آپ نے فرمایا تم میں کوئی شخص ایسا نہیں جس کا ٹھکانہ جنت یا دوزخ میں نہ لکھ دیا ہو، لوگوں نے عرض کیا کہ پھر ہم بھروسہ کیوں نہ کر لیں؟ آپ نے فرمایا ہر شخص کو اسی میں آسانی دی جاتی ہے جس کے لئے پیدا کیا گیا، پھر یہ آیت پڑھی فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى 92۔ اللیل : 5) الخ۔
Narrated 'Ali:
While the Prophet was in a funeral procession, he took a stick and started scraping the earth with it and said, "There is none of you but has his place assigned either in Hell or in Paradise." They (the people) said, "Shall we not depend upon that (and give up doing any deeds)?' He said, " Carry on doing (good deeds) for everybody will find it easy to do such deeds as will lead him to his destined place for which he has been created ." (And then the Prophet recited the Verse):– 'As for him who gives (in charity) and keeps his duty to Allah…' (92.5)