صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2418

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اس کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو اور وحی اترتے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسا کرنے کا بیان۔ اور حضرت ابوہریرہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ اللہ نے فرمایا کہ میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب تک کہ وہ میری یاد کرتا ہے اور اس کے دونوں ہونٹ میری یاد میں ہل رہے ہوں

راوی: قتیبہ بن سعید , ابوعوانہ , موسیٰ بن ابی عائشہ , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَی لَا تُحَرِّکْ بِهِ لِسَانَکَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَالِجُ مِنْ التَّنْزِيلِ شِدَّةً وَکَانَ يُحَرِّکُ شَفَتَيْهِ فَقَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَنَا أُحَرِّکُهُمَا لَکَ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَرِّکُهُمَا فَقَالَ سَعِيدٌ أَنَا أُحَرِّکُهُمَا کَمَا کَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُحَرِّکُهُمَا فَحَرَّکَ شَفَتَيْهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَا تُحَرِّکْ بِهِ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِهِ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ قَالَ جَمْعُهُ فِي صَدْرِکَ ثُمَّ تَقْرَؤُهُ فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ قَالَ فَاسْتَمِعْ لَهُ وَأَنْصِتْ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا أَنْ تَقْرَأَهُ قَالَ فَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام اسْتَمَعَ فَإِذَا انْطَلَقَ جِبْرِيلُ قَرَأَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمَا أَقْرَأَهُ

قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، موسیٰ بن ابی عائشہ، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اللہ کے (قول لا تحرک بہ لسانک) کے متعلق روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی اترنے سے سخت بار ہوتا تھا اور آپ اپنے دونوں ہونٹ ہلاتے تھے، مجھ سے ابن عباس نے کہا کہ میں دونوں ہونٹ تمہارے سامنے ہلاتا ہوں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہونٹ ہلاتے تھے، سعید نے کہا کہ جس طرح ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما اپنے دونوں ہونٹ ہلاتے تھے اسی طرح میں بھی تمہارے سامنے ہلاتا ہوں اور کہہ کر انہوں نے اپنے ہونٹ ہلائے ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا اللہ بزرگ و برتر نے آیت لَا تُحَرِّكْ بِه لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِه 75۔ القیامۃ : 16) نازل فرمائی، انہوں نے کہا کہ جمع سے مراد سینہ میں محفوظ کرنا ہے تاکہ پھر اس کو پڑھیں پھر جب اس کو پڑھ لیں تو اس کو پڑھنے کی پیروی کیجئے یعنی اس کو کان لگا کر سنیے اور خاموش رہیے پھر ہمارے ذمہ یہ ہے کہ آپ اس کو پڑھیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جب جبرائیل آتے تو آپ اس کو سنتے اور جبرائیل چلتے جاتے تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پڑھتے جس طرح جبرائیل علیہ السلام نے پڑھ کر سنایا تھا۔

Narrated Musa bin Abi 'Aisha:
Sa'id bin Jubair reported from Ibn 'Abbas (regarding the explanation of the Verse: 'Do not move your tongue concerning (the Qur'an) to make haste therewith) . He said, "The Prophet used to undergo great difficulty in receiving the Divine Inspiration and used to move his lips.' Ibn 'Abbas said (to Sa'id), "I move them (my lips) as Allah's Apostle used to move his lips." And Said said (to me), "I move my lips as I saw Ibn 'Abbas moving his lips," and then he moved his lips. So Allah revealed:–
'(O Muhammad!) Do not move your tongue concerning (the Qur'an) to make haste therewith. It is for Us to collect it and give you (O Muhammad) the ability to recite it. (i.e., to collect it in your chest and then you recite it).' (75.16-17) But when We have recited it, to you (O Muhammad through Gabriel) then follow you its recital.' (75.18) This means, "You should listen to it and keep quiet and then it is upon Us to make you recite it."
The narrator added, "So Allah's Apostle used to listen whenever Gabriel came to him, and when Gabriel left, the Prophet would recite the Qur'an as Gabriel had recited it to him."

یہ حدیث شیئر کریں