صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2409

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے بات کی۔

راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجْمَعُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُونَ لَوْ اسْتَشْفَعْنَا إِلَی رَبِّنَا فَيُرِيحُنَا مِنْ مَکَانِنَا هَذَا فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ لَهُ أَنْتَ آدَمُ أَبُو الْبَشَرِ خَلَقَکَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَکَ الْمَلَائِکَةَ وَعَلَّمَکَ أَسْمَائَ کُلِّ شَيْئٍ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَی رَبِّنَا حَتَّی يُرِيحَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ لَسْتُ هُنَاکُمْ فَيَذْکُرُ لَهُمْ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ

مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ مومن لوگ قیامت کے دن جمع ہوں گے تو ایک دوسرے سے کہیں گے کہ کاش ہم اپنے رب کی بارگاہ میں شفاعت کراتے تاکہ وہ ہمیں ہماری اس جگہ سے نجات دے چنانچہ یہ لوگ حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آ کر کہیں گے کہ آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں، اللہ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور فرشتوں کو آپ کے سامنے سجدہ کرایا اور آپ کو تمام چیزوں کے نام بتائے، ہمارے رب کے پاس ہماری شفاعت کیجئے، حضرت آدم علیہ السلام جواب دیں گے کہ میں اس کا اہل نہیں ہوں اور اپنی خطاء بیان کریں گے جس کے مرتکب ہوئے تھے۔

Narrated Anas:
Allah's Apostle said, "The believers will be assembled on the Day of Resurrection and they will say, 'Let us look for someone to intercede for us with our Lord so that He may relieve us from this place of ours.' So they will go to Adam and say, 'You are Adam, the father of mankind, and Allah created you with His Own Hands and ordered the Angels to prostrate before you, and He taught you the names of all things; so please intercede for us with our Lord so that He may relieve us.' Adam will say, to them, 'I am not fit for that,' and then he will mention to them his mistake which he has committed.' "

یہ حدیث شیئر کریں