صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2380

پروردگار کا جبریل سے کلام کرنے اور فرشتوں کو اللہ کا آواز دینے کا بیان۔ اور معمر نے کہا وانک لتقلن القرآن سے مراد یہ ہے کہ تم اس کو ان سے لیتے ہو"فتلقی آدم من ربہ کلمات"(آدم نے اپنے رب سے چند کلمات اخذ کیے) اسی کے مثل ہے

راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , وا صل , معرور , ابوذر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ الْمَعْرُورِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَانِي جِبْرِيلُ فَبَشَّرَنِي أَنَّهُ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِکُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ قُلْتُ وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنَی قَالَ وَإِنْ سَرَقَ وَإِنْ زَنَی

محمد بن بشار، غندر، شعبہ، واصل، معرور، ابوذر، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل آئے اور خوشخبری دی کہ جو مر گیا اس حال میں کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کیا تو جنت میں داخل ہوگا، میں نے کہا اگرچہ اس نے چوری کی ہو، اگرچہ اس نے زنا کیا ہو، آپ نے فرمایا اگرچہ اس نے چوری کی ہو، اگرچہ اس نے زنا کیا ہو۔

Narrated Abu Dharr:
The Prophet said, Gabriel came to me and gave me the glad tidings that anyone who died without worshipping anything besides Allah, would enter Paradise. I asked (Gabriel), 'Even if he committed theft, and even if he committed illegal sexual intercourse?' He said, '(Yes), even if he committed theft, and even if he Committed illegal sexual intercourse."

یہ حدیث شیئر کریں