صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2314

(آیت) آپ کہہ دیجیے کہ کون سی چیز شہادت کے لحاظ سے بری ہے؟ اور اللہ تعالی نے اپنی ذات کو شے (چیز) کہا، آپ کہہ دیجیے کہ اللہ ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کو شی کہا ہے حالانکہ یہ خدا کی صفات میں سے ایک صفت ہے اور اللہ تعالی نے فرمایا ہر چیز اس کے چہرے (ذات) کے سوا ہلاک ہونے والی ہے۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , ابوحازم , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ أَمَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئٌ قَالَ نَعَمْ سُورَةُ کَذَا وَسُورَةُ کَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا

عبداللہ بن یوسف، مالک، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا کیا تیرے پاس قرآن میں سے کوئی چیز(یاد) ہے اس نے کہا جی ہاں! فلاں فلاں سورتیں (یاد) ہیں اور ان کے نام لئے۔

Narrated Sahl bin Sa'd:
The Prophet said to a man, "Have you got anything of the Qur'an?" The man said, "Yes, such-and-such Sura, and such-and-such Sura," naming the Suras.

یہ حدیث شیئر کریں