اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ذریعے سوال کرنے اور اس کے ذریعے مانگنے پناہ مانگنے کا بیان
راوی: سعد بن حفص , شیبان , منصور , ربعی بن حراش , خرشہ بن حر , ابوذر
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنْ اللَّيْلِ قَالَ بِاسْمِکَ نَمُوتُ وَنَحْيَا فَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ
سعد بن حفص، شیبان، منصور، ربعی بن حراش، خرشہ بن حر، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو جب اپنی خواب گاہ میں تشریف لے جاتے تو فرماتے" بِاسْمِکَ نَمُوتُ وَنَحْيَا، (کہ تیرے نام سے ہم مرتے ہیں اور زندہ ہوتے ہیں) اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے کہ (الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ) ۔
Narrated Abu Dharr:
When the Prophet went to bed at night, he used to say: "Bismika namutu wa nahya." And when he got up in the morning, he used to say, "Alhamdu lillahi al-ladhi ahyana ba'da ma amatana, wa ilaihi-n-nushur."