اس امر کا بیان کہ اللہ تعالیٰ کے ایک کم سو (ننانوے) نام ہیں۔ اور ابن عباس نے کہا کہ "ذوالجلال"سے مراد عظمت والا اور "بر" سے مراد لطیف ہے۔
راوی: ابوالیمان , شعیب , ابوالزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ أَحْصَيْنَاهُ حَفِظْنَاهُ
ابوالیمان، شعیب، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، جو شخص ان ناموں کو یاد کر لے، تو وہ جنت میں داخل ہوگا، احصیناہ کے معنی ہیں" حفظناہ، (یعنی ہم نے اس کو یاد کر لیا) ہے۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "Allah has ninety-nine Names, one-hundred less one; and he who memorized them all by heart will enter Paradise." To count something means to know it by heart.