اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ غیب کا جاننے والا ہے پس اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ اور آیت کہ اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے نیز اسے اپنے علم سے نازل کیا اور نیز جو کچھ عورت اٹھاتی ہے اور وہ بچہ اسی کے علم سے جنتی ہے اسی کی طرف قیامت کاعلم پھرتا ہے یحیی نے کہا کہ علم سے اعتبار سے ہر چیز پرظاہر ہے اور ہر چیز پر علم کے اعتبار سے باطن ہے
راوی: خالد بن مخلد , سلیمان بن بلال , عبداللہ بن دینار , ابن عمر
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ لَا يَعْلَمُ مَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَتَی يَأْتِي الْمَطَرُ أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ وَلَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِلَّا اللَّهُ وَلَا يَعْلَمُ مَتَی تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا اللَّهُ
خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ عورت کے رحم میں کیا ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے، اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ بارش کب ہو گی، اور نہ سوائے اللہ کے کسی کو علم ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا، اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی۔
Narrated Ibn Umar:
The Prophet said, "The keys of the unseen are five and none knows them but Allah: (1) None knows what is in the womb, but Allah: (2) None knows what will happen tomorrow, but Allah; (3) None knows when it will rain, but Allah; (4) None knows where he will die, but Allah (knows that); (5) and none knows when the Hour will be established, but Allah."