صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان ۔ حدیث 2258

ان احکام کا بیان جو دلائل کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں۔ اور دلالت کے معنی اور اس کی تفسیر کیوں کر ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے وغیرہ کے احکام بیان فرمائے پھر آپ سے گدھوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے آیت"فمن یعمل مثقال ذرۃ خیرایرہ"(جس نے ذرہ برابر نیکی کی تو وہ اس کودیکھے گا) پڑھ کر بتائی۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گوہ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس کو حرام کہتا ہوں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خوان پر گوہ کھائی گئی اس سے حضرت ابن عباس نے یہ استدلال کیا کہ گوہ حرام ہے

راوی: موسیٰ بن اسمعیل , ابوعوانہ , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُمَّ حُفَيْدٍ بِنْتَ الْحَارِثِ بْنِ حَزْنٍ أَهْدَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمْنًا وَأَقِطًا وَأَضُبًّا فَدَعَا بِهِنَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُکِلْنَ عَلَی مَائِدَتِهِ فَتَرَکَهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَالْمُتَقَذِّرِ لَهُنَّ وَلَوْ کُنَّ حَرَامًا مَا أُکِلْنَ عَلَی مَائِدَتِهِ وَلَا أَمَرَ بِأَکْلِهِنَّ

موسی بن اسماعیل، ابوعوانہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ام حفید بنت حارث بن حزن نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گھی اور پنیر اور گوہ ہدیۃ بھیجا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ چیزیں منگوا بھیجیں، اور آپ کے دستر خوان پر کھائی گئیں، لیکن آپ نے نفرت کی وجہ سے نہیں کھایا اگر یہ چیزیں حرام ہوتیں تو آپ کے دستر خوان پر نہ کھائی جاتیں، اور آپ ان کے کھانے کا حکم نہ دیتے –

Narrated Ibn 'Abbas:
Um Hufaid bint Al-Harith bin Hazn presented the Prophet with some butter, dried yoghurt (curd milk) and mastigures as a gift. The Prophet then asked for a meal (mastigures etc. to be put) and it was eaten over his table cloth, but the Prophet did not eat of it, as he had aversion to it. But if it had been illegal to eat, it would not have been eaten over his table cloth nor would he have ordered that (mastigures meat) to be eaten

یہ حدیث شیئر کریں