نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل علم کو اتفاق پر رغبت دلانے کا بیان، اور اس امر کا بیان جس پر حرمین (مکہ اور مدینہ کے علماء) متفق ہوجائیں، اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجرین اور انصار (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے متبرک مقامات ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ اور منبر اور قبر کا بیان۔
راوی: محمد بن بشار , عبدالاعلی , ہشام بن حسان , ہشام بن عروہ , عروہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ أَنَّ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدْ کَانَ يُوضَعُ لِي وَلِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْمِرْکَنُ فَنَشْرَعُ فِيهِ جَمِيعًا
محمد بن بشار، عبدالاعلی، ہشام بن حسان، ہشام بن عروہ، عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میرے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے یہ لگن تھی اور ہم دونوں اس سے (نہانا) شروع کر دیتے۔
Narrated 'Aisha:
This big copper vessel used to be put for me and Allah's Apostle and we would take water from it together (on taking a bath) .