صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 219

آخرزمانہ میں مردوں کی قلت اور عورتوں کی کثرت کا بیان، ابوموسی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آخرزمانہ میں ایک مرد کے پیچھے چالیس چالیس عورتیں لگی ہوں گی، کہ اس کی پناہ ڈھونڈیں گی، کیوں کہ عورتیں زیادہ ہوں گی اور مرد کم ہوں گے

راوی: حفص بن عمرحوضی , ہشام , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَأُحَدِّثَنَّکُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُحَدِّثُکُمْ بِهِ أَحَدٌ غَيْرِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ وَيَکْثُرَ الْجَهْلُ وَيَکْثُرَ الزِّنَا وَيَکْثُرَ شُرْبُ الْخَمْرِ وَيَقِلَّ الرِّجَالُ وَيَکْثُرَ النِّسَائُ حَتَّی يَکُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً الْقَيِّمُ الْوَاحِدُ

حفص بن عمرحوضی، ہشام، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں تم سے وہ حدیث بیان کرتا ہوں جو میں نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، میرے سواتم سے کوئی یہ حدیث بیان نہیں کرے گا، میں نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کی علامتیں یہ ہیں کہ علم اٹھ جائے گا اور جہالت زیادہ ہوگی اور شراب پینے کی کثرت ہوگی، مرد کم ہوجائیں گے، عورتیں اتنی زیادہ ہوں گی کہ پچاس پچاس عورتوں کا ایک سربراہ ہوگا۔

Narrated Anas:
I will narrate to you a Habith I heard from Allah's Apostle and none other than I will tell you of it. I heard Allah's Apostle saying, "From among the portents of the Hour are the following: Religious knowledge will be taken away; General ignorance (in religious matters) will increase; illegal Sexual intercourse will prevail: Drinking of alcoholic drinks will prevail. Men will decrease in number, and women will increase in number, so much so that fifty women will be looked after by one man."

یہ حدیث شیئر کریں