لفظ لو (اگر) کے استعمال کے جائز ہونے کا بیان جییساکہ آیت قرآنی ہے "لوان لی بکم قوۃ" کاش کہ مجھ کو تم پر قوت ہوتی
راوی: موسیٰ , وہیب , عمرو بن یحیی , عباد بن تمیم , عبداللہ بن زید
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَکُنْتُ امْرَأً مِنْ الْأَنْصَارِ وَلَوْ سَلَکَ النَّاسُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَکْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ وَشِعْبَهَا تَابَعَهُ أَبُو التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْبِ
موسی ، وہیب، عمرو بن یحیی ، عباد بن تمیم، عبداللہ بن زید نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر ہجرت نہ ہوتی، تو انصار میں سے ایک شخص ہوتا اور اگر سب لوگ وادی میں چلتے اور انصار ایک گھاٹی میں چلتے تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلتا۔ لفظ شعیب (گھاٹی) میں ابوالتیاح نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی متابعت میں روایت کیا ہے۔
Narrated 'Abdullah bin Zaid:
The Prophet said, "But for the emigration, I would have been one of the Ansar; and if the people took their way in a valley (or a mountain pass), I would take Ansar's valley or their mountain pass."