اس شخص کا بیان جو بیعت کو توڑ ڈالے۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھ کے اوپر ہے پس جس نے اس کو توڑا تو اپنے ہی اوپر توڑا ہے اور جس نے اس چیز کو پورا کیا جس کا اللہ سے وعدہ کیا ہے تو عنقریب اس کو اللہ تعالی بڑا اجر عطا فرمائے گا۔
راوی: ابونعیم , سفیان , محمد بن منکدر
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ سَمِعْتُ جَابِرًا قَالَ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَايِعْنِي عَلَی الْإِسْلَامِ فَبَايَعَهُ عَلَی الْإِسْلَامِ ثُمَّ جَائَ الْغَدَ مَحْمُومًا فَقَالَ أَقِلْنِي فَأَبَی فَلَمَّا وَلَّی قَالَ الْمَدِينَةُ کَالْکِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طِيبُهَا
ابونعیم، سفیان، محمد بن منکدر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے جابر کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ مجھ سے اسلام پر بیعت کرو، اس نے اسلام پر بیعت کر لی، پھر دوسرے دن بخار کی حالت میں آیا اور کہا کہ کہ میری بیعت واپس کر دیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکار کر دیا جب وہ چلا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مدینہ بھٹی کی طرح ہے، کہ گندگی کو دور کرتا ہے اور پاکیزگی رہنے دیتا ہے۔
Narrated Jabir:
A bedouin came to the Prophet and said, "Please take my Pledge of allegiance for Islam." So the Prophet took from him the Pledge of allegiance for Islam. He came the next day with a fever and said to the Prophet "Cancel my pledge." But the Prophet refused and when the bedouin went away, the Prophet said, "Medina is like a pair of bellows (furnace): It expels its impurities and brightens and clears its good."