صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ احکام کا بیان ۔ حدیث 2120

عورتوں کی بیعت کا بیان اس کو ابن عباس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , (دوسری سند) لیث , یونس , ابن شہاب , ابوادریس خولانی , عبادہ بن صامت

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقُولُ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي مَجْلِسٍ تُبَايِعُونِي عَلَی أَنْ لَا تُشْرِکُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَکُمْ وَلَا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيکُمْ وَأَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُوا فِي مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفَی مِنْکُمْ فَأَجْرُهُ عَلَی اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِي الدُّنْيَا فَهُوَ کَفَّارَةٌ لَهُ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَی اللَّهِ إِنْ شَائَ عَاقَبَهُ وَإِنْ شَائَ عَفَا عَنْهُ فَبَايَعْنَاهُ عَلَی ذَلِکَ

ابوالیمان، شعیب، زہری، (دوسری سند) لیث، یونس، ابن شہاب، ابوادریس خولانی، عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ہم لوگوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت ہم لوگ مجلس میں تھے، (آپ نے فرمایا) کہ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے، چوری نہ کرو گے، زنا نہ کرو گے، اور نہ اپنی اولاد کو قتل کرو گے اور نہ اپنے آگے پیچھے بہتان اٹھاؤ گے، اور نہ حکم شرع میں میری نافرمانی کرو گے، پس جو شخص ان میں سے پورا کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے، اور جو شخص ان کو تم میں سے کسی فعل کا مرتکب ہوا اور دنیا میں اسے سزا دی گئی، تو وہ اس کے لئے کفارہ ہے، اور جو ان میں سے کسی کا مرتکب ہوا اور اللہ نے اسے چھپا دیا، تو اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے، اگر چاہے تو سزادے اور چاہے تو معاف کرے، تو ہم نے ان باتوں پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کر لی۔

Narrated 'Ubada bin As-Samit:
Allah's Apostle said to us while we were in a gathering, "Give me the oath (Pledge of allegiance for: (1) Not to join anything in worship along with Allah, (2) Not to steal, (3) Not to commit illegal sexual intercourse, (4) Not to kill your children, (5) Not to accuse an innocent person (to spread such an accusation among people), (6) Not to be disobedient (when ordered) to do good deeds. The Prophet added: Whoever amongst you fulfill his pledge, his reward will be with Allah, and whoever commits any of those sins and receives the legal punishment in this world for that sin, then that punishment will be an expiation for that sin, and whoever commits any of those sins and Allah does not expose him, then it is up to Allah if He wishes He will punish him or if He wishes, He will forgive him." So we gave the Pledge for that. (See Hadith No. 17, Vol. 1)

یہ حدیث شیئر کریں