صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ احکام کا بیان ۔ حدیث 2117

نابالغ کے بیعت کرنے کا بیان

راوی: علی بن عبداللہ , عبداللہ بن یزید , سعید بن ابی ایوب , ابوعقیل , زہرہ بن معبد , عبداللہ بن ہشام

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِشَامٍ وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ صَغِيرٌ فَمَسَحَ رَأْسَهُ وَدَعَا لَهُ وَکَانَ يُضَحِّي بِالشَّاةِ الْوَاحِدَةِ عَنْ جَمِيعِ أَهْلِهِ

علی بن عبداللہ ، عبداللہ بن یزید، سعید بن ابی ایوب، ابوعقیل، زہرہ بن معبد، عبداللہ بن ہشام سے روایت کرتے ہیں اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ پایا تھا اور ان کی ماں زینب بن حمید ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے بیعت لے لیجئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ ابھی چھوٹا ہے، پھر آپ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے دعا فرمائی اور اپنے تمام گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کیا کرتے تھے

Narrated 'Abdullah bin Hisham:
who was born during the lifetime of the Prophet that his mother, Zainab bint Humaid had taken him to Allah's Apostle and said, "O Allah's Apostle! Take his Pledge of allegiance (for Islam)." The Prophet said, "He ('Abdullah bin Hisham) is a little child," and passed his hand over his head and invoked Allah for him. 'Abdullah bin Hisham used to slaughter one sheep as a sacrifice on behalf of all of his family.

یہ حدیث شیئر کریں