صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ احکام کا بیان ۔ حدیث 2106

امام کے راز دار اور مشیروں کا بیان۔"بطانۃ"سےمراد وہ لوگ ہیں جو دخیل ہیں۔

راوی: اصبغ , ابن وہب , یونس ابن شہاب , ابوسلمہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَصْبَغُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَعَثَ اللَّهُ مِنْ نَبِيٍّ وَلَا اسْتَخْلَفَ مِنْ خَلِيفَةٍ إِلَّا کَانَتْ لَهُ بِطَانَتَانِ بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ فَالْمَعْصُومُ مَنْ عَصَمَ اللَّهُ تَعَالَی وَقَالَ سُلَيْمَانُ عَنْ يَحْيَی أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ بِهَذَا وَعَنْ ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ وَمُوسَی عَنْ ابْنِ شِهَابٍ مِثْلَهُ وَقَالَ شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَوْلَهُ وَقَالَ الْأَوْزَاعِيُّ وَمُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ ابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ وَسَعِيدُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَوْلَهُ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

اصبغ، ابن وہب، یونس ابن شہاب، ابوسلمہ، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اللہ نے کوئی نہیں بھیجا اور نہ کسی کو خلیفہ بنایا مگر یہ کہ ان کے دو مشیر تھے ایک اچھی بات کا حکم دیتا اور اس پر ابھارتا اور دوسرا مشیر بری بات کا حکم دیتا اور اس کی رغبت دلاتا، پس معصوم وہ ہے جس کو اللہ بچائے اور سلیمان نے بواسطہ یحیی ، ابن شہاب، اس حدیث کو روایت کیا ہے اور ابن ابی عتیق اور موسیٰ سے بواسطہ ابن شہاب اسی طرح منقول ہے اور شعیب نے بواسطہ زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کا قول نقل کیا ہے اور امام اوزاعی و معاویہ بن سلام کا بیان ہے کہ ہم نے زہری نے بواسطہ ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے اور ابن ابی حسین و سعید بن زیاد کا بیان ہے کہ انہوں نے ابوسلمہ سے انہوں نے ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کا قول نقل کیا ہے اور عبداللہ بن جعفر کا بیان ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے۔

Narrated Abu Sa'id Al-Khudri:
The Prophet said, "Allah never sends a prophet or gives the Caliphate to a Caliph but that he (the prophet or the Caliph) has two groups of advisors: A group advising him to do good and exhorts him to do it, and the other group advising him to do evil and exhorts him to do it. But the protected person (against such evil advisors) is the one protected by Allah.' "

یہ حدیث شیئر کریں