حکام کے ترجمان کا بیان، اور کیا ایک ترجمان کا ہوناجائز ہے اور خارجہ بن زید ثابت نے زید بن ثابت سے نقل کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کوحکم دیا کہ یہود کی کتابت سیکھیں، یہاں تک کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کی طرف سے آپ کاخط لکھنے لگا، اور یہود کا خط پڑھ کر آپ کو سنانے لگا جب کہ وہ لوگ خط لکھتے اور حضرت عمر نے جس وقت ان کے پاس علی اور عبدالرحمن اور عثمان بھی تھے کہا کہ یہ عورت کیا کہتی ہے ، عبدالرحمن حاطب کا بیان ہے کہ میں نے کہا کہ وہ عورت آپ کو اپنے ساتھی کے متعلق خبردیتی ہے، جس نے اس کے ساتھ زنا کیا ہے اور حمزہ کا بیان ہے کہ میں ابن عباس اور لوگوں کے درمیان ترجمانی کرتا تھا اور بعض لوگوں نے کہا کہ حاکم کے لئے دو ترجمانوں کاہونا ضروری ہے۔
راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , عبیداللہ بن عبداللہ , عبداللہ بن عباس , ابوسفیان بن حرب
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ فِي رَکْبٍ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ قَالَ لِتَرْجُمَانِهِ قُلْ لَهُمْ إِنِّي سَائِلٌ هَذَا فَإِنْ کَذَبَنِي فَکَذِّبُوهُ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ لِلتُّرْجُمَانِ قُلْ لَهُ إِنْ کَانَ مَا تَقُولُ حَقًّا فَسَيَمْلِکُ مَوْضِعَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ، ابوسفیان بن حرب سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہرقل نے مجھ کو اور قریش کے لوگوں کو بلوا بھیجا پھر اپنے ترجمان سے کہا کہ ان سے کہہ دو کہ میں اس شخص سے سوال کرتا ہوں اگر یہ جھوٹ بولے تو تم اس کو جھٹلا دینا، پھر پوری حدیث بیان کی، ہرقل نے ترجمان سے کہا کہ اس سے کہہ دو کہ جو کچھ تم کہتے ہو اگر سچ ہے تو وہ میرے ان دونوں پاؤں کے نیچے کی زمین کے مالک ہو جائیں گے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Abbas:
That Abu Sufyan bin Harb told him that Heraclius had called him along with the members of a Quraish caravan and then said to his interpreter, "Tell them that I want to ask this (Abu Sufyan) a question, and if he tries to tell me a lie, they should contradict him." Then Abu Sufyan mentioned the whole narration and said that Heraclius said to the inter Peter, "Say to him (Abu Sufyan), 'If what you say is true, then he (the Prophet) will take over the place underneath my two feet.' "