صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 210

غیرت کرنے کا بیان، وراد کہتے ہیں مغیرہ سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ نے فرمایا اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے پاس دیکھ پاؤں تو اسے تلوار سے مار ڈالوں گا، آپ نے فرمایا اے صحابہ رضی اللہ عنہم کیا تمہیں سعد کی غیرت سے تعجب آتا ہے میں اس سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت والا ہے ۔

راوی: موسی بن اسماعیل , ہمام , یحیی , ابوسلمہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ أَسْمَائَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا شَيْئَ أَغْيَرُ مِنْ اللَّهِ وَعَنْ يَحْيَی أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

موسی بن اسماعیل، ہمام، یحیی ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے عروہ بن زبیرنے بیان کیا وہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ کوئی شخص اللہ سے بڑھ کر غیرت والانہیں ہے، یحیی کہتے ہیں کہ ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس حدیث کو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔

Narrated Asma':
I heard Allah's Apostle saying, "There is nothing (none) having a greater sense of Ghira (self-respect) than Allah." And narrated Abu Huraira that he heard the Prophet (saying the same).

یہ حدیث شیئر کریں