اس شخص کا سب سے بہتر ہونے کا بیان جو قرآن کریم سیکھے یا کسی کو سکھائے
راوی: عمربن عون , حماد , ابوحازم , سہل بن سعد
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا لِي فِي النِّسَائِ مِنْ حَاجَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ زَوِّجْنِيهَا قَالَ أَعْطِهَا ثَوْبًا قَالَ لَا أَجِدُ قَالَ أَعْطِهَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ فَاعْتَلَّ لَهُ فَقَالَ مَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ قَالَ کَذَا وَکَذَا قَالَ فَقَدْ زَوَّجْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
عمربن عون، حماد، ابوحازم ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا حضرت! میں نے اپنا نفس اللہ اور اس کے رسول کو بخش دیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے عورت کی ضرورت نہیں، ایک صحابی نے عرض کیا، یا رسول اللہ! اس کا نکاح مجھے سے کردیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے ایک جوڑادے دو، اس نے کہا میرے پاس کپڑے نہیں ہیں، آپ نے فرمایا کچھ تو اسے دے دو، کیا لوہے کی انگوٹھی بھی تمہارے پاس نہیں، وہ بیچارہ بہت رنجیدہ ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے کچھ قرآن پڑھا ہے، اس نے کہا میں نے فلاں فلاں سورت پڑھی ہے، آپ نے فرمایا میں نے اس کا تجھ سے قرآن خوانی کی وجہ سے نکاح کردیا۔
Narrated Sahl bin Sad:
A lady came to the Prophet and declared that she had decided to offer herself to Allah and His Apostle. The Prophet said, "I am not in need of women." A man said (to the Prophet) "Please marry her to me." The Prophet said (to him), "Give her a garment." The man said, "I cannot afford it." The Prophet said, "Give her anything, even if it were an iron ring." The man apologized again. The Prophet then asked him, "What do you know by heart of the Qur'an?" He replied, "I know such-and-such portion of the Qur'an (by heart)." The Prophet said, "Then I marry her to you for that much of the Qur'an which you know by heart."