حاکم جب دو آدمیوں کو کسی ایک جگہ بھیجے تو ان دونوں کو حکم دینا کہ دونوں ایک دوسرے کا کہا مانیں اور جھگڑا نہ کریں
راوی: محمد بن بشار , عقدی , شعبہ , سعید بن ابی بردہ , ابوبردہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبِي وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ يَسِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا وَتَطَاوَعَا فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَی إِنَّهُ يُصْنَعُ بِأَرْضِنَا الْبِتْعُ فَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ وَقَالَ النَّضْرُ وَأَبُو دَاوُدَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَوَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن بشار، عقدی، شعبہ، سعید بن ابی بردہ، ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد معاذ بن جبل کو یمن کی طرف بھیجا تو آپ نے فرمایا کہ تم دونوں آسانی کرنا سختی نہ کرنا لوگوں کو خوشخبری دینا نفرت نہ دلانا اور ایک دوسرے کا کہا ماننا، ابوموسیٰ نے عرض کیا کہ میرے ملک میں بتع بنایا جاتا ہے (اس کے متعلق آپ کا کیا حکم ہے) آپ نے فرمایا کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور نضر اور ابوداؤد اور یزید بن ہارون، اور وکیع بواسطہ شعبہ، ابوبردہ، حضرت ابوموسیٰ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
Narrated Abu Burda:
The Prophet sent my father and Mu'adh bin Jabal to Yemen and said (to them), "Make things easy for the people and do not put hurdles in their way, and give them glad tiding, and don't let them have aversion (i.e. to make people to hate good deeds) and you both should work in cooperation and mutual understanding" Abu Musa said to Allah's Apostle, "In our country a special alcoholic drink called Al-Bit', is prepared (for drinking)." The Prophet said, "Every intoxicant is prohibited. "