جس نے مسجد میں فیصلہ کیا یہاں تک کہ جب حد کا وقت آیا تو حکم دیا کہ مسجد سے نکل کر حد قائم کی جائے۔ حضرت عمر نے کہا ہے اس کو مسجد سے باہر نکالو اور حضرت علی سے بھی اسی طرح منقول ہے
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل بن شہاب , ابوسلمہ وسعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَی رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَنَادَاهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي زَنَيْتُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَلَمَّا شَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعًا قَالَ أَبِکَ جُنُونٌ قَالَ لَا قَالَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنْتُ فِيمَنْ رَجَمَهُ بِالْمُصَلَّی رَوَاهُ يُونُسُ وَمَعْمَرٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّجْمِ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل بن شہاب، ابوسلمہ وسعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت آیا جب آپ مسجد میں تھے، اس نے پکار کر کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے زنا کیا ہے، آپ نے اس سے منہ پھیر لیا، جب اس نے چار مرتبہ گواہی دیدی اپنے اوپر تو آپ نے فرمایا کہ تجھ کو جنون ہے، اس نے کہا کہ نہیں، آپ نے فرمایا کہ اس کو لے جاؤ ، اور اس کو سنگسار کردو، ابن شہاب کا قول ہے کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جس نے جابر بن عبداللہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جنہوں نے اس کو عیدگاہ میں سنگسار کیا تھا یونس ومعمر، ابن جریج زہری بواسطہ ابوسلمہ، حضرت جابر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنگسار کرنے کے متعلق روایت کرتے ہیں۔
Narrated Abu Huraira:
A man came to Allah's Apostle while he was in the mosque, and called him, saying, "O Allah's Apostle! I have committed illegal sexual intercourse." The Prophet turned his face to the other side, but when the man gave four witnesses against himself, the Prophet said to him, "Are you mad?" The man said, "No." So the Prophet said (to his companions), "Take him away and stone him to death. "