راستہ میں فتوی دینے اور فیصلہ کرنے کا بیان اور یحیی بن یعمر نے راستہ میں فیصلہ کیا اور شعبی نے اپنے گھر کے دروازے پر فیصلہ کیا ہے ۔
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , سالم بن ابی الجعد , انس بن مالک
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجَانِ مِنْ الْمَسْجِدِ فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَتَی السَّاعَةُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَعْدَدْتَ لَهَا فَکَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَکَانَ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا کَبِيرَ صِيَامٍ وَلَا صَلَاةٍ وَلَا صَدَقَةٍ وَلَکِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، سالم بن ابی الجعد، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک بار میں اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں مسجد سے باہر نکل رہے تھے مسجد کے دروازے پر ہم سے ایک شخص ملا اس نے پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کب آئے گی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اس کے لئے کیا سامان کر رکھا ہے؟ وہ کچھ خاموش سا ہوگیا پھر اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے اس کیلئے زیادہ روزے نماز اور صدقہ کا سامان مہیا نہیں کیا ہے لیکن میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں تو آپ نے فرمایا کہ تو اس کے ہمراہ ہوگا جس سے تو محبت کرتا ہے۔
Narrated Anas bin Malik:
Apostle." The Prophet said, "You will be with the one whom you love."