صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 2038

دجال کا بیان

راوی: سعد بن حفص , شیبان , یحیی , اسحاق , عبداللہ بن ابی طلحہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجِيئُ الدَّجَّالُ حَتَّی يَنْزِلَ فِي نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ ثُمَّ تَرْجُفُ الْمَدِينَةُ ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ فَيَخْرُجُ إِلَيْهِ کُلُّ کَافِرٍ وَمُنَافِقٍ

سعد بن حفص، شیبان، یحیی ، اسحاق، عبداللہ بن ابی طلحہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دجال آئے گا، یہاں تک کہ مدینہ کے کسی گوشہ میں اترے گا پھر مدینہ تین بار کانپے گا اور تمام کافر اور منافق اس (دجال) کے پاس جمع ہوجائیں گے۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said, "Ad-Dajjal will come and encamp at a place close to Medina and then Medina will shake thrice whereupon every Kafir (disbeliever) and hypocrite will go out (of Medina) towards him."

یہ حدیث شیئر کریں