صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 2027

اس شخص کا بیان جو ایک جماعت میں کچھ کہے پھر وہاں سے نکل کر اس کے خلاف کہے

راوی: آدم بن ابی ایاس , شعبہ , واصل , احدب , ابووائل , حذیفہ بن یمان

حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ إِنَّ الْمُنَافِقِينَ الْيَوْمَ شَرٌّ مِنْهُمْ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانُوا يَوْمَئِذٍ يُسِرُّونَ وَالْيَوْمَ يَجْهَرُونَ

آدم بن ابی ایاس، شعبہ، واصل، احدب، ابووائل، حذیفہ بن یمان سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آج کل کے منافقین ان سے زیادہ برے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں تھے، وہ لوگ اس زمانہ میں (اپنے بداعمال) پوشیدہ رکھتے تھے، اور یہ لوگ آج علی الاعلان کر رہے ہیں۔

Narrated Abi Waih:
Hudhaifa bin Al-Yaman said, 'The hypocrites of today are worse than those of the lifetime of the Prophet, because in those days they used to do evil deeds secretly but today they do such deeds openly.'

یہ حدیث شیئر کریں