صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 202

کنواری بیوی کی موجودگی میں ثیبہ سے نکاح کرنے کا بیان

راوی: یوسف بن راشد , ابواسامہ , سفیان , ایوب وخالد , ابوقلابہ , انس

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَخَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مِنْ السُّنَّةِ إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِکْرَ عَلَی الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَقَسَمَ وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَی الْبِکْرِ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا ثُمَّ قَسَمَ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ وَلَوْ شِئْتُ لَقُلْتُ إِنَّ أَنَسًا رَفَعَهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ وَخَالِدٍ قَالَ خَالِدٌ وَلَوْ شِئْتُ قُلْتُ رَفَعَهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

یوسف بن راشد، ابواسامہ، سفیان، ایوب وخالد، ابوقلابہ، حضرت انس کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سنت رہی کہ کوئی شخص جب بیوہ عورت پر کنواری سے نکاح کرتا تو اس کنواری کے پاس سات دن رہتا، پھر باری باری سے رہنے لگتا، اور جب کسی کنواری عورت پر بیوہ عورت سے نکاح کرتا تو اس کے پاس تین دن رہتا، پھر باری باری رہنے لگتا، ابوقلابہ کہتے ہیں کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا ہے عبدالرزاق، سفیان، ایوب، خالد سے روایت کرتے ہیں کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ حدیث مرفوع ہے۔

Narrated Anas:
It is the Prophet's tradition that if someone marries a virgin and he has already a matron wife then he should stay for seven days with her (the virgin) and then by turns; and if someone marries a matron and he has already a virgin wife then he should stay with her (the matron) for three days, and then by turns.

یہ حدیث شیئر کریں