نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد تم عنقریب ایسی باتیں دیکھو گے جنہیں تم برا سمجھو گے اور عبداللہ بن زید نے بیان کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ صبر کرو یہاں تک تم مجھ سے حوض پر ملاقات کرو۔
راوی: محمد بن عرعرہ , شعبہ , قتادہ , انس بن مالک , اسید بن حضیر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَعْمَلْتَ فُلَانًا وَلَمْ تَسْتَعْمِلْنِي قَالَ إِنَّکُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّی تَلْقَوْنِي
محمد بن عرعرہ، شعبہ، قتادہ، انس بن مالک، اسید بن حضیر سے روایت کرتے ہیں ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فلاں فلاں کو عامل مقرر فرمایا اور مجھے مقرر نہیں فرمایا: آپ نے فرمایا کہ عنقریب تم میرے بعد خویش پروری دیکھو گے تو صبر کرنا، یہاں تک کہ تم مجھ سے ملاقات کرو۔
Narrated Usaid bin Hudair:
A man came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! You appointed such-and-such person and you did not appoint me?" The Prophet said, "After me you will see rulers not giving you your right (but you should give them their right) and be patient till you meet me."