صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1946

خواب میں کنوئیں سے پانی کھینچنے کا بیان یہاں تک کہ تمام لوگ سیراب ہوجائیں حضرت ابوہریرہ نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے

راوی: یعقوب بن ابراہیم بن کثیر , شعیب بن حرب , صخر بن جویریہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدَّثَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا أَنَا عَلَی بِئْرٍ أَنْزِعُ مِنْهَا إِذْ جَائَ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ فَأَخَذَ أَبُو بَکْرٍ الدَّلْوَ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ فَغَفَرَ اللَّهُ لَهُ ثُمَّ أَخَذَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مِنْ يَدِ أَبِي بَکْرٍ فَاسْتَحَالَتْ فِي يَدِهِ غَرْبًا فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنْ النَّاسِ يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّی ضَرَبَ النَّاسُ بِعَطَنٍ

یعقوب بن ابراہیم بن کثیر، شعیب بن حرب، صخر بن جویریہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک کنویں پر ہوں اور اس سے پانی کھینچ رہا ہوں اتنے میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے اور ابوبکر نے ڈول لیا اور ایک یا دو ڈول کھینچے، ان کے کھینچنے میں کمزوری ہے، اللہ تعالیٰ ان کو معاف کرے گا، پھر ڈول کو ابن خطاب نے ابوبکر کے ہاتھ سے لے لیا، عمر کے ہاتھ میں وہ ڈول چرس بن گیا، میں نے کسی پہلوان کو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرح پانی کھینچتے نہیں دیکھا، انہوں نے اتنا پانی کھینچا کہ لوگوں نے اونٹوں کے پینے کے لئے حوض بھر لئے۔

Narrated Ibn 'Umar:
Allah's Apostle said, "(I saw in a dream that) while I was standing at a well and drawing water therefrom, suddenly Abu Bakr and 'Umar came to me. Abu Bakr took the bucket and drew one or two buckets (full of water), but there was weakness in his pulling, but Allah forgave him. Then Ibn Al-Khattab took the bucket from Abu Bakr's hand and the bucket turned into a very large one in his hand. I have never seen any strong man among the people doing such a hard job as 'Umar did, till (the people drank to their satisfaction) and water their camels to their fill and they sat near the water."

یہ حدیث شیئر کریں