خواب میں ریشمی کپڑے دیکھنے کا بیان
راوی: محمد , ابومعاویہ , ہشام اپنے والد سے وہ عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُکِ قَبْلَ أَنْ أَتَزَوَّجَکِ مَرَّتَيْنِ رَأَيْتُ الْمَلَکَ يَحْمِلُکِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقُلْتُ لَهُ اکْشِفْ فَکَشَفَ فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَقُلْتُ إِنْ يَکُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ ثُمَّ أُرِيتُکِ يَحْمِلُکِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقُلْتُ اکْشِفْ فَکَشَفَ فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَقُلْتُ إِنْ يَکُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ
محمد، ابومعاویہ، ہشام اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے شادی سے پہلے تمہیں دو مرتبہ خواب میں دیکھا، میں نے فرشتے کو دیکھا کہ تم کو ریشمی کپڑے میں اٹھائے ہوئے تھا، میں نے اس سے کہا کہ اس کو کھول اس نے کھولا تو تم تھیں، میں نے کہا اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اس کو ضرور پورا کرے گا، پھر مجھ کو تم دکھلائی گئی کہ تمہیں ریشمی کپڑے میں (فرشتہ) اٹھائے ہوئے ہے میں نے کہا کہ کھول اس نے کھولا تو تم نظر آئیں، میں نے کہا کہ اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو ضرور پورا ہوگا۔
Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle said to me, "You were shown to me twice (in my dream) before I married you. I saw an angel carrying you in a silken piece of cloth, and I said to him, 'Uncover (her),' and behold, it was you. I said (to myself), 'If this is from Allah, then it must happen.' Then you were shown to me, the angel carrying you in a silken piece of cloth, and I said (to him), 'Uncover (her), and behold, it was you. I said (to myself), 'If this is from Allah, then it must happen.' "