اس شخص کا سب سے بہتر ہونے کا بیان جو قرآن کریم سیکھے یا کسی کو سکھائے
راوی: حجاج بن منہال , شعبہ , علقمہ بن مرثد , سعد بن عبیدہ , ابوعبدالرحمن سلمی , عثمان
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ قَالَ وَأَقْرَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي إِمْرَةِ عُثْمَانَ حَتَّی کَانَ الْحَجَّاجُ قَالَ وَذَاکَ الَّذِي أَقْعَدَنِي مَقْعَدِي هَذَا
حجاج بن منہال، شعبہ، علقمہ بن مرثد، سعد بن عبیدہ، ابوعبدالرحمن سلمی، حضرت عثمان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی تم میں سے قرآن سیکھے یا اس کی تعلیم دے وہ سب سے اچھا، ابوعبیدہ کا بیان ہے کہ مجھے ابوعبدالرحمن نے حضرت عثمان کی خلافت میں قرآن پڑھایا اور وہ زمانہ حج تک تعلیم دیتے رہے، ابوعبدالرحمن کہتے تھے کہ یہی حدیث ہے جس نے مجھے اس جگہ پر تعلیم قرآن کے لئے بٹھا رکھا ہے۔
Narrated 'Uthman:
The Prophet said, "The best among you (Muslims) are those who learn the Qur'an and teach it."