اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ مرد عورتوں پر قائم رہنے والے ہیں اس لئے کہ اللہ نے بعض کو بعض پر فضیلت دی، الی قولہ بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بلند ہے
راوی: خالد بن مخلد , سلیمان , حمید , انس
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا وَقَعَدَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ فَنَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ آلَيْتَ عَلَی شَهْرٍ قَالَ إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ
خالد بن مخلد، سلیمان، حمید، حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک ماہ تک علیحدہ رہنے کی قسم کھائی تھی، اور ایک کوٹھڑی میں بیٹھ گئے، انتیسویں دن رات (بیویوں کے پاس) تشریف لے گئے کسی نے کہا یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایک ماہ تک قسم کھائی تھی، آپ نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
Narrated Anas:
Allah's Apostle took an oath that he would not visit his wives for one month, and he sat in an upper room belonging to him. Then, on the twenty ninth day he came down. It was said, "O Allah's Apostle! You had taken an oath not to visit your wives for one month." He said, "The (present) month is of twenty-nine days."