صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 186

خاوند کی ناشکری کرنے کا بیان (عشیر بمعنی شوہر اور خلیط بمعنی ساجھی) ہے، عشیر معاشرت سے مشتق ہے، اس باب میں ابوسعید نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے

راوی: عثمان بن ہیثم , عوف , ابورجاء , عمران

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِي رَجَائٍ عَنْ عِمْرَانَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَکْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَائَ وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ فَرَأَيْتُ أَکْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَائَ تَابَعَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ

عثمان بن ہیثم، عوف، ابورجاء، عمران کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جنت میں جھانکا تو اس کے رہنے والے اکثر فقیر دیکھے اور جب میں نے دوزخ میں جھانکا تو اس میں اکثر عورتوں کو دیکھا ایوب اور سلم بن زریر نے اس کے متابع روایت کی ہے۔

Narrated Imran:
The Prophet said, "I looked at Paradise and saw that the majority of its residents were the poor; and I looked at the (Hell) Fire and saw that the majority of its residents were women."

یہ حدیث شیئر کریں