عورت کے جنین کا بیان اور یہ کہ دیت باپ پر اور باپ کے عصبہ پر ہے بیٹے پر نہیں۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , لیث , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِي جَنِينِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي لَحْيَانَ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَی عَلَيْهَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ فَقَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ مِيرَاثَهَا لِبَنِيهَا وَزَوْجِهَا وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَی عَصَبَتِهَا
عبداللہ بن یوسف، لیث، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنی لحیان کی ایک عورت کے حمل گرانے میں ایک غلام یا لونڈی دینے کا حکم صادر فرمایا۔ پھر وہ عورت جس کے حق میں دیت کا فیصلہ کیا تھا مر گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کی میراث اس کے بیٹوں اور اس کے شوہر کے لئے ہوگی، اور اس کی دیت اس کے عصبہ پر ہے
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle gave a verdict regarding an aborted fetus of a woman from Bani Lihyan that the killer (of the fetus) should give a male or female slave (as a Diya) but the woman who was required to give the slave, died, so Allah's Apostle gave the verdict that her inheritance be given to her children and her husband and the Diya be paid by her 'Asaba.