صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خون بہا کا بیان ۔ حدیث 1837

عورت کے جنین کا بیان

راوی: موسی بن اسمعیل , وہیب , ہشام , اپنے والد سے وہ مغیرہ بن شعبہ سے وہ عمر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ قَضَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ فَشَهِدَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی بِهِ

موسی بن اسماعیل، وہیب، ہشام اپنے والد سے وہ مغیرہ بن شعبہ سے وہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے لوگوں سے حمل گرادینے کی دیت کے بارے میں پوچھا تو مغیرہ نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک غلام یا ایک لونڈی دیت میں دینے کا حکم صادر فرمایا ہے محمد بن مسلمہ نے گواہی دی کہ وہ بھی اس وقت حاضر تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ دیا تھا۔

Narrated Hisham's father from Al-Mughira bin Shu'ba:
'Umar consulted the companions about the case of a woman's abortion (caused by somebody else). Al-Mughlra said: The Prophet gave the verdict that a male or female slave should be given (as a Diya). Then Muhammad bin Maslama testified that he had witnessed the Prophet giving such a verdict.

یہ حدیث شیئر کریں