صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1770

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ فَتَيَاتِكُمْ الْمُؤْمِنَاتِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُمْ بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ وَلَا مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنْ الْعَذَابِ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ وَأَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ زَوَانِي وَلَا مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ أَخِلَّاءَ

اللہ تعالی کا قول کہ تم میں سے جو شخص اس کی قدرت نہ رکھتا ہو کہ آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرے تو اس کو چاہیے کہ اپنی مومن لونڈیوں سے نکاح کرے اور اللہ تمہارے ایمان کو جاننے والے ہیں ، تم میں سے بعض بعض سے ہیں تو ان سے ان کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرو، اور ان کا مہر دستور کے مطابق دے دو، وہ پاک دامن ہوں ، زنا کرنے والی نہ ہوں اور نہ خفیہ دوست بنانے والی ہوں پس جب وہ شادی کرلیں تو اگر وہ زنا کی مرتکب ہوں تو ان پر آزاد عورتوں کی نصف سزا ہے یہ اس کے لئے جو تم میں سے زنا سے ڈرتا ہو اگر تم صبر کرو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور اللہ تعالی بخشنے والے مہربان ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں