نئی دلہن کا ولیمہ میں مردوں کی خدمت کرنے کا بیان
راوی: سعید بن ابی مریم , ابوغسان , ابوحازم , سہل
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ لَمَّا عَرَّسَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَمَا صَنَعَ لَهُمْ طَعَامًا وَلَا قَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ إِلَّا امْرَأَتُهُ أُمُّ أُسَيْدٍ بَلَّتْ تَمَرَاتٍ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ مِنْ اللَّيْلِ فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الطَّعَامِ أَمَاثَتْهُ لَهُ فَسَقَتْهُ تُتْحِفُهُ بِذَلِکَ
سعید بن ابی مریم، ابوغسان، ابوحازم ، سہل کہتے ہیں کہ جب ابواسید ساعدی نے شادی کا کھانا کھلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی بھی دعوت کی، کھانا پکانا یا لانا، ان میں سے کوئی کام بھی انہوں نے خود نہ کیا، بلکہ ان کی بیوی نے ہی سارا اہتمام کیا اور اس نے پتھر کے پیالہ میں رات سے کھجوریں بھگو رکھی تھیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھا چکے تو اس نے اسے برتن میں ڈال کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا
Narrated Sahl:
When Abu Usaid As-Sa'idi got married, he invited the Prophet and his companions. None prepared the food for them and brought it to them but his wife. She soaked some dates in water in a stone pot overnight, and when the Prophet had finished his food, she provided him with that drink (of soaked dates).