جب کفارہ میں غلام آزاد کرے تو اس کی ولاء کس کے لئے ہوگی؟
راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , حکم , ابراہیم , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَاشْتَرَطُوا عَلَيْهَا الْوَلَائَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خریدنا چاہا تو (اس کے مالکوں نے) اس کے ولا کی شرط لگائی اپنے لئے، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس کو خرید لو، ولاء تو اسی کے لئے ہے جس نے آزاد کیا۔
Narrated 'Aisha:
that she intended to buy Barira (a slave girl) and her masters stipulated that they would have her Wala'. When 'Aisha mentioned that to the Prophet ; he said, "Buy her, for the Wala' is for the one who manumits."