مدینہ میں صاع اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مد اور اس میں برکت اور اس امر کا بیان جو اہل مدینہ میں نسلا بعد نسل منتقل ہوتی آئی ہے۔۔
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ انس بن مالک
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِکْ لَهُمْ فِي مِکْيَالِهِمْ وَصَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ
عبداللہ بن یوسف، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ ان کو ان کے پیمانہ اور صاع میں اور مد میں برکت عطا فرما۔
Narrated Anas bin Malik:
Allah's Apostle said, "O Allah! Bestow Your Blessings on their measures, Sa' and Mudd (i.e., of the people of Medina) "