کفارہ میں دس مسکینوں کو دیا جائے خواہ وہ نزدیک کے یا دور کے ہوں
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , سفیان , زہری , حمید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ هَلَکْتُ قَالَ وَمَا شَأْنُکَ قَالَ وَقَعْتُ عَلَی امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ قَالَ هَلْ تَجِدُ مَا تُعْتِقُ رَقَبَةً قَالَ لَا قَالَ فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تَصُومَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ قَالَ لَا قَالَ فَهَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُطْعِمَ سِتِّينَ مِسْکِينًا قَالَ لَا أَجِدُ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ فَقَالَ خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ فَقَالَ أَعَلَی أَفْقَرَ مِنَّا مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَفْقَرُ مِنَّا ثُمَّ قَالَ خُذْهُ فَأَطْعِمْهُ أَهْلَکَ
عبداللہ بن مسلمہ، سفیان، زہری، حمید، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں ہلاک ہوگیا میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کرلی، آپ نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس غلام ہے جو آزاد کرسکے، اس نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا کہ دو مہینے کے روزے مسلسل رکھ سکتا ہے اس نے کہا نہیں، آپ نے فرمایا کیا تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتا ہے اس نے کہا نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عرق کھجور لائی گئی، آپ نے فرمایا کہ اس کو لے جا کر صدقہ کر دے، اس نے پوچھا اپنے زیادہ سے حاجت مند کو دوں یہاں کی دونوں پتھریلی زمینوں کے درمیان کوئی ہم سے زیادہ محتاج نہیں، آپ نے فرمایا کہ جا اپنے گھر والوں کو کھلا۔
Narrated Abu Huraira :
A man came to the Prophets and said, "I am ruined!" The Prophet said, "What is the matter with you?" He said, "I have done a sexual relation with my wife (while fasting) in Ramadan" The Prophet said to him, "Can you afford to manumit a slave?" He said, "No." The Prophet said, "Can you fast for two successive months?" He said, "No." The Prophet said, "Can you feed sixty poor persons?" He said, "I have nothing." Later on an Irq (big basket) containing dates was given to the Prophet, and the Prophet said (to him), "Take this basket and give it in charity." The man said, "To poorer people than we? Indeed, there is nobody between its (i.e., Medina's) two mountains who is poorer than we." The Prophet then said, "Take it and feed your family with it."