اس شخص کا بیان جو چند دنوں کے روزے رکھنے کی نذر مانے۔ اور ان میں یوم نحر یا یوم فطر آجائے
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , یزید بن زریع , یونس , زیاد بن جبیر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ نَذَرْتُ أَنْ أَصُومَ کُلَّ يَوْمِ ثَلَاثَائَ أَوْ أَرْبِعَائَ مَا عِشْتُ فَوَافَقْتُ هَذَا الْيَوْمَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ أَمَرَ اللَّهُ بِوَفَائِ النَّذْرِ وَنُهِينَا أَنْ نَصُومَ يَوْمَ النَّحْرِ فَأَعَادَ عَلَيْهِ فَقَالَ مِثْلَهُ لَا يَزِيدُ عَلَيْهِ
عبداللہ بن مسلمہ، یزید بن زریع، یونس، زیاد بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ تھا ان سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ ہر منگل اور بدھ کو روزہ رکھوں گا جب تک زندہ رہوں گا اور اس دن میں بقرعید کا دن آگیا (تو کیا کروں) انہوں نے کہا کہ اللہ نے نذر کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہمیں منع فرمایا ہے کہ یوم نحر میں روزے رکھیں، دوبارہ اس کے متعلق سوال کیا گیا تو یہی جواب دیا اس سے زیادہ کچھ نہیں کہا۔
Narrated Ziyad bin Jubair:
I was with Ibn 'Umar when a man asked him, "I have vowed to fast every Tuesday or Wednesday throughout my life and if the day of my fasting coincided with the day of Nahr (the first day of 'Id-al-Adha), (What shall I do?)" Ibn 'Umar said, "Allah has ordered the vows to be fulfilled, and we are forbidden to fast on the day of Nahr." The man repeated his question and Ibn 'Umar repeated his former answer, adding nothing more.