معصیت اور اس چیز کی نذر ماننے کا بیان جس پر قدرت نہ ہو۔
راوی: ابراہیم بن موسیٰ , ہشام , ابن جریج , سلیمان , احول , طاؤس , ابن عباس
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا هِشَامٌ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ أَنَّ طَاوُسًا أَخْبَرَهُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْکَعْبَةِ بِإِنْسَانٍ يَقُودُ إِنْسَانًا بِخِزَامَةٍ فِي أَنْفِهِ فَقَطَعَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثُمَّ أَمَرَهُ أَنْ يَقُودَهُ بِيَدِهِ
ابراہیم بن موسی، ہشام، ابن جریج، سلیمان، احول، طاؤس، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کہ طواف کر رہے تھے ایک شخص کے پاس سے گزرے جو ایک آدمی کو (طواف کی حالت) میں ایک رسی کے ساتھ جو اس کی ناک میں تھی، ان کو ہنکا رہا تھا تو اس رسی کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھ سے کاٹ دیا، پھر اس کو حکم دیا کہ اپنے ہاتھ سے ہنکا کر لے جائے۔
Narrated Ibn 'Abbas:
While performing the Tawaf around the Ka'ba, the Prophet passed by a person leading another person by a hair-rope nose-ring in his nose. The Prophet cut the hair-rope nose-ring off with his hand and ordered the man to lead him by the hand.