صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 163

دعوت ولیمہ قبول کرنے کا بیان اور سات دن تک اگر کوئی ولیمہ وغیرہ کھلائے (توجائز ہے) کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن یا دو دن میں منحصر نہیں فرمایا

راوی: مسدد , یحیی , سفیان , منصور , ابی وائل , ابوموسی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فُکُّوا الْعَانِيَ وَأَجِيبُوا الدَّاعِيَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ

مسدد، یحیی ، سفیان، منصور، ابی وائل، حضرت ابوموسی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیدیوں کو قید سے چھڑاؤ، لوگوں کی دعوت قبول کرو، بیماروں کی عیادت کرو۔

Narrated Abu Musa:
The Prophet said, "Set the captives free, accept the invitation (to a wedding banquet), and visit the patients."

یہ حدیث شیئر کریں