اگر کوئی شخص قسم کھائے کہ میں نبیذ نہیں پیؤں گا۔ اور اس نےطلا یا سکر یا عصیر پی لیا تو بعض(یعنی حنفیہ) کے قول کے مطابق اس کی قسم نہیں ٹوٹے گی اور یہ ان کے نزدیک نبیذ میں داخل نہیں۔
راوی: علی , عبدالعزیز بن ابی حازم , ابوحازم , سہل بن سعد
حَدَّثَنِي عَلِيٌّ سَمِعَ عَبْدَ الْعَزِيزِ بْنَ أَبِي حَازِمٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَسَ فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُرْسِهِ فَکَانَتْ الْعَرُوسُ خَادِمَهُمْ فَقَالَ سَهْلٌ لِلْقَوْمِ هَلْ تَدْرُونَ مَا سَقَتْهُ قَالَ أَنْقَعَتْ لَهُ تَمْرًا فِي تَوْرٍ مِنْ اللَّيْلِ حَتَّی أَصْبَحَ عَلَيْهِ فَسَقَتْهُ إِيَّاهُ
علی، عبدالعزیز بن ابی حازم، ابوحازم ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ابواسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شادی کی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت کی ان کی دلہن خدمت کر رہی تھی، سہل نے اپنی قوم سے کہا کہ تم جانتے ہو کہ میں نے آپ کو کیا پلایا؟ میں نے رات کو برتن میں کھجوریں بھگودیں یہاں تک کہ جب صبح ہوئی تو وہی میں نے آپ کو پلایا۔
Narrated Abu Hazim:
Sahl bin Sa'd said, "Abu Usaid, the companion of the Prophet, got married, so he invited the Prophet to his wedding party, and the bride herself served them. Sahl said to the People, 'Do you know what drink she served him with? She infused some dates in a pot at night and the next morning she served him with the infusion."